برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکہ جیسا نہیں : کیمرون

   

لندن: سکریٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات کے برطانوی نظام اور پیمانے کو امریکہ کے نظام سے بالکل مختلف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لائسنس شدہ ہتھیاروں کی فروخت نسبتاً کم تھی اور سخت طریقہ کار کے زیر نگرانی تھی۔ کیمرون اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ رفح پر بڑے حملے کی صورت میں امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا جو انتباہ دیا ہے، کیا برطانیہ اس کی پیروی کرے گا۔کیمرون نے ایک تقریر کے بعد کہاکہ امریکہ اور برطانیہ کی صورتحال میں بہت بنیادی فرق ہے۔