برطانیہ کے درآمداتی محصول میں 80سے 90 فیصد کمی کا اشارہ

   

ماسکو۔6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ معاہدے کے بغیر یورپی یونین سے ہٹنے کی صورت میں تمام درآمد محصولات میں 80 سے 90 فیصد تک کمی کر سکتا ہے ۔اسکائی نیوز چینل نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ اسکائی نیوز نے بتایا کہ اگر برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے اگلے ہفتے بریکزٹ کی شرائط کے معاملے پر پارلیمنٹ کا تعاون حاصل کرنے میں ناکام ہو جاتی ہیں، تو اس سلسلے میں ایک دستاویز شائع کیا جائے گا۔درآمداتی محصول میں کمی کرنے سے برطانیہ کے بہت سے کاشت کاروں اور کسانوں پر برا اثر پڑ سکتا ہے ، اگرچہ حکومت کا ارادہ کاروں، گوشت، بھیڑ کے بچوں، دودھ کی مصنوعات اور ٹیکسٹائل کی صنعت کے کئی سامانوں پر لگنے والے درآمد اتی محصول میں کمی کرنا نہیں ہے ۔اسکائی نیوز نے بتایا کہ اس طرح کے ‘سخت فیصلے ‘ کا مقصد اشیاء کی قیمتوں میں بڑے اضافہ کو روکنا ہے اور یہ ظاہر کرنا ہے کہ یورپی یونین سے ہٹنے کے بعد بھی برطانیہ کی معیشت ‘کھلی‘ اور ’آزاد‘رہے گی۔واضح رہے کہ برطانیہ کا 29 مارچ کو یورپی یونین سے الگ ہونے کا منصوبہ طے ہے ، لیکن ابھی تک یہ معاہدہ طے نہیں ہوا ہے ۔