برقی کنکشن میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : کیور کے دائرہ اختیار کے تحت مضافاتی حلقوں کے اندر بجلی کے نئے کنکشنس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ پانچ میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی دس حلقوں میں کنکشن کی کل تعداد 74.14 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔ سدرن تلنگانہ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے دائرہ اختیار میں 20 حلقوں میں کل 1.21 کروڑ برقی کنکشن ہیں ۔ جن میں سے 74 لاکھ کمرشیل ، اربن اور رہائشی زمرہ میں آتے ہیں ۔ CUR کے تحت ریکارڈ کی گئی مانگ ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل کی کل مانگ کا 60 فیصد بنتی ہے ۔ محکمہ کا اندازہ ہے کہ اگلے دو سالوں میں اس خطے میں بجلی کے کنکشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرجائے گی ۔ میٹرو ، رنگاریڈی ، میڑچل زون میں 10 سرکلوں میں کل 74.14 لاکھ برقی کنکشنس ہیں اور سب سے زیادہ حبشی گوڑہ سرکل میں 9.7 لاکھ کنکشن ہیں ۔ سب سے کم تعداد بنجارہ ہلز سرکل میں 4.16 لاکھ ہیں ۔ سینئیر ریٹائرڈ انجینئرس کا کہنا ہے کہ مضافاتی علاقوں میں بجلی کے کنکشن میں بڑے پیمانے پر اضافہ کے پیش نظر نئے سرکل اور آپریشن ڈیویژن قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ بہتر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل اپنے نیٹ ورک کی توسیع کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں نئے سب اسٹیشنوں کی تعمیر کا کام شروع کررہا ہے ۔
حبشی گوڑہ سرکل میں 9,75,349
میڑچل سرکل میں 9,29,642
سنگاریڈی سرکل میں 8,79,964
سرور نگر سرکل میں 8,02,809
حیدرآباد ساوتھ سرکل میں 7,48,874
سائبر سٹی سرکل میں 7,36,012
راجندر نگر سرکل میں 7,26,543
حیدرآباد سنٹرل سرکل میں 6,44,587
سکندرآباد سرکل میں 5,54,106
بنجارہ ہلز سرکل میں 4,16,423 کنکشن ہے ۔ اس طرح جملہ 74,14,309 برقی کنکشن ہے ۔۔ ش m/b