بزمِ صدف، کویت کا12ستمبر کو عالمی آن لائن مشاعرہ

   

نئی دہلی/کویت: اردو زبان و ادب کی ہمہ جہت ترقی کیلئے سرگرم بزمِ صدف انٹرنیشنل کویت شاخ کے زیر اہتمام آئندہ 12 ستمبر کو عالمی مشاعرہ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں کویت، جرمنی،برطانیہ، سعودی عرب اور ہندوستان سمیت بیرون ملک کے ایک درجن سے زائد مشہور شعراء ا ور شاعرات شرکت کریں گی۔بزمِ صدف کے ڈائرکٹر پروفیسر صفدر امام قادری نے بتایا کہ گذشتہ برسوں میں متعدد مواقع سے کویت میں مقیم اردو زبان و ادب سے متعلق سرگرم شخصیات سے اس شاخ کے قیام کے بعد سے تبادلہ خیال کا سلسلہ رہا۔ بالخصوص چیئرمین شہاب الدین احمد اور پروگرام ڈائرکٹر احمد اشفاق نے بزمِ صدف کی کویت ٹیم کے ارکان کو پہچاننے کی کوشش کی اور مختلف مراحل کے تبادلہ خیال اور غور و خوض کے بعد مشہور شاعر مسعود حساس کی صدارت میں کویت کی کمیٹی نے اپنی حتمی شکل اختیارکی۔