بغیر فاسٹ ٹیگ والی گاڑیوں سے ڈبل ٹول وصول کیا جائے گا

   

نئی دہلی: حکومت نے ان لوگوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا ہے جو جان بوجھ کر قومی شاہراہ پر گاڑی کی اگلی ونڈشیلڈ پر فاسٹ ٹیگ نہیں لگاتے ہیں اور تمام ٹول پلازوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندر سے فاسٹ ٹیگ کو چسپاں کیے بغیر ٹول پلازہ لائن میں آنے والی گاڑیوں سے ڈبل ٹول ٹیکس وصولا جائے گا۔روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ کچھ لوگ جان بوجھ کر ونڈ اسکرین پر فاسٹ ٹیگ نہیں لگاتے اور ٹول پلازہ لین میں آتے ہیں، جس سے غیر ضروری تاخیر ہوتی ہے اور قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے دوسرے لوگوں کو غیر ضروری پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔