تین ٹرین کا یہ افسوسناک واقعہ2جون کے روز پیش آیا جس میں چینائی نژاد کورامنڈل ایکسپریس‘ مذکورہ ہواڑہ باؤنڈ شالیمار ایکسپرس اور ایک مال گاڑی شامل تھے۔
بھبھونیشوار۔ ال انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس بھبھونیشوار نے جانکاری دی ہے کہ اب تک 113نعشیں ان کے رشتہ داروں او رگھر کے افراد کے حوالے کی گئی ہیں اور29نعشوں کی اب تک شناخت نہیں ہوئی ہے۔
دلیپ کمار پریڈا میڈیکل سپریڈنٹ آف اے ائی ائی ایم ایس بھبھونیشوار نے کہاکہ قومی ادارہ کو دو مراحلوں میں 162نعشیں موصول ہوئی تھیں۔ پریڈا نے کہاکہ ”ابھی تک 29نعشیں ہیں جو اے ائی ائی ایم ایس بھبھونیشوار میں کنٹینرس میں محفوظ رکھی گئی ہیں‘ جس میں زیادہ تر نامعلوم اور غیردعویدار ہیں۔
ہم دہلی سی ایف ایس ایل سے ڈی این اے نمونوں کے آخری کھیپ کا انتظار کررہے ہیں پھر ہم باقی نعشیں حوالے کردیں گے“۔ انہوں نے مزیدکہاکہ غیردعویدار نعشوں کے اخری رسومات کا فیصلہ حکومت لے گی۔
پریڈا نے کہاکہ ”ڈی این اے کے میل کھانے کے بعد بھی اگر کوئی نعش کا دعویدار نہیں آتا ہے تو اس کا بھی فیصلہ ریاستی حکومت اور بھبھونیشوار میونسپل کارپوریشن کے ساتھ اشتراک سے منسٹری ہی لے گی“۔
قبل ازیں 21جولائی کے روز ریلوے منسٹر اشونی وائی شانوی نے کہاتھا کہ ”سنگل دینے والے سرکٹ میں گڑ بڑ“ کی وجہہ سے غلط سنگل گیااوراڈیشہ کے بالاسور ضلع میں تین ٹرینوں کا ہولناک واقعہ پیش آیاتھا۔
مذکورہ یونین منسٹر نے مزیدکہاکہ وزرات شہری ہوا بازی کے تحت کمشنر ریلوے سیفٹی نے بالاسور ٹرین سانحہ میں تحقیقات مکمل کرلی ہے جس میں 29لو گ مارے گئے تھے۔