چندی گڑھ۔ پولیس کے بموجب جمعہ کے روز پنجاب کے ضلع مختصر میں نیا کسان بلز کے خلاف احتجا ج کے دوران ایک 70سالہ کسان نے زہر آلودہ مادہ پی کر اپنی جان دیدی ہے۔
بادل گاؤں میں بھارتیہ کسان یونین(ایکتا اگراہن) کی جانب سے منعقدہ 15ستمبر سے جاری احتجاج میں مانسا ضلع کے گاؤں اکن والی کے ساکن پریتم سنگھ نے حصہ لیاتھا‘ پڑوس کا گاؤں سابق چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل کا آبائی مقام ہے
Farmer Pritam Singh 60, who gulped poisonous substance at protest at vill Badal against agri bills, dies, farmer organisation terms him as first shaheed of protests against bills @_YogendraYadav @kkuruganti pic.twitter.com/wDIqmE1h9d
— Neel Kamal (@NeelkamalTOI) September 18, 2020
پولیس کا دعوی ہے کہ مذکورہ کسان قرض کے بوجھ میں تھا
بی کے یو(ایکتا اگرہن) جنرل سکریٹری سکھدیو سنگھ نے انتظامیہ سے متوفی کے افراد خاندان کو معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
مذکورہ مرکز نے کسانوں پروڈیوس اینڈ کامرس(پرموشن اینڈ فیسلٹیشن) بل‘ دی فارمرس (ایمپاؤرمنٹ اینڈ پروڈکشن) اگریمنٹ ان پرائز اشورنس اینڈ فارم سرویس بل اور ایزنٹیل کاموڈیڈیز(ترمیم) بل پیر کے روز پارلیمنٹ میں پیش کیا تاکہ سابق میں پیش کردہ ارڈیننس کو کلعدم قراردے سکے۔
مرکز کے مطابق مذکورہ بلز کسانوں کے لئے رکاوٹ کے بغیر مفت تجارت فراہم کریں گے‘ تسلیم شدہ ہول سیل مارکٹ کے باہر پیش کرنے اور کسانوں کو خود مختار بنانے کاکام کریں گے
تاکہ وہ زراعی معاہدات میں شامل ہوسکے جو خانگی لوگوں کے ساتھ ان کے ساز وسامان کی فروخت اور پروڈکشن کو اہمیت مل سکے“
کجریوال نے بلز کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے
دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے جمعہ کے روز تمام غیربی جے پی سیاسی جماعتوں سے راجیہ سبھا میں متحد ہونے اور ان تین بلوں کی مخالفت کرنے کی اپیل کی ہے
کیونکہ ان کا دعوی ہے کہ اس سے کسانوں کو بڑے کمپنیوں کے ہاتھوں استحصال کے لئے چھوڑ دیاجارہا ہے۔
ہندی میں کئے گئے اپنے ایک ٹوئٹ میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے غیر بی جے پی پارٹیوں سے استفسار کیاہے کہ ایوان میں اپنے تمام ممبران کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور والک کا ”ڈرامہ“ پیش نہ کریں۔
عآپ کے لوک سبھا ایم پی بھگوت مان نے بھی تمام راجیہ ایم پیز سے استفسار کیاہے کہ وہ اس بل کے خلاف ووٹ کریں۔