بلقیس بانو جیسے مسائل پر کانگریس زیادہ آواز اٹھا سکتی تھی: ششی تھرور

   

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے اپنی پارٹی میں نظریہ کے بارے میں مکمل وضاحت کی درخواست کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ کانگریس بلقیس بانو، گرجا گھروں پر حملوں اور گائے کے تحفظ کے نام پر قتل جیسے مسائل پر زیادہ آواز اٹھا سکتی تھی۔ یہ بات انہوں نے پارٹی کے 85ویں جنرل کنونشن میں کہی۔ تھرور نے کنونشن میں کہا، ’’ہمیں ایک جامع ہندوستان کے حق میں اپنے نظریاتی موقف کے بارے میں بالکل واضح ہونا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’ہمیں اپنے عزم کی ہمت ہونی چاہیے۔ہم بلقیس بانو کیس، گرجا گھروں پر حملے اور گائے کے تحفظ کے نام پر قتل جیسے مسائل پر زیادہ آواز اٹھا سکتے تھے۔ اگر ہم ان مسائل پر بات نہیں کرتے ہیں، تو ہم ہندوستان کے تنوع اور تکثیریت کے تئیں اپنی بنیادی ذمہ داری سے دستبردار ہو رہے ہیں۔” تھرور نے کہا، “ہندوستان سب کا ہے۔”