بلند عمارت سے گر کر مزدور فوت

شمس آباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے علاقہ مدھورا نگر کالونی میں ایک مزدور تیسری منزل سے گر کر فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق نرسمہلو 33 سالہ پیشہ لیبر ساکن سدانتی شمس آباد متوطن کرنول مدھورا نگر کالونی میں ایک عمارت میں کام کررہا تھا کام کے دوران تیسری منزل سے نیچے گر کر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT