ممبئی۔ممبئی کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز ملزم نیراج بشنوائی کو بلی بائی ایپ معاملہ میں گرفتار کیاگیا ہے کو 31جنوری تک پولیس تحویل میں بھیج دیاہے۔
اس کے علاوہ پولیس نے ملزم نیراج بشنوائی اور امکریشوار ٹھاکر کو 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھی بھیجا ہے۔
آسام کے جوروہاٹ کے دیگمبر علاقہ کا ایک رہنا والا اور بھوپال کے ویلوری انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی کا بی ٹیک طالب علم نیراج بشنوائی اور جس کو دہلی پولیس کے اسپیشل انٹلیجنس فوشن او راسٹرٹجیک اپریشنس یونٹ(ائی ایف ایس او) ٹیم نے بلی بائی ایپ معاملے میں اس کے مبینہ ملوث ہونے پر آسام سے گرفتار کیاہے۔
اس سے قبل پولیس نے سویتا سنگھ‘ وشال جہا‘ بیراج بشنوائی او رمیانک راؤ کو اس کیس کے ضمن میں گرفتار کیاہے۔
درایں اثناء گرفتار شدہ امکریشوار ٹھاکر’سلی ڈیلس‘ ایپ کیس میں بھی ملوث تھا۔ بلی بائی ایپ گٹ ہب اوپن پلیٹ فارم پر کارگرد تھا جس میں مسلم خواتین کی تصویریں لگاکر ان کی ان نیلامی کی جارہی تھی تاکہ سرگرم مسلم خواتین کی تذلیل کی جاسکے۔