نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کیرالہ اور مغربی بنگال کے گورنروں کی طرف سے بلوں کو منظوری دینے میں مبینہ تاخیر کا الزام لگانے والی دونوں ریاستوں کی حکومتوں کی درخواستوں پر جمعہ کو متعلقہ گورنروں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریوں کو نوٹس جاری کرکے انہیں تین ہفتوں کے اندر تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ نے دونوں ریاستی حکومتوں کی مختصر دلیلیں سننے اور درخواستوں پر غور کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد آج یہ حکم دیا۔ کیرالہ اور مغربی بنگال کی حکومتوں نے کئی بلوں کو مہینوں تک زیر التوا رکھنے یا تو انہیں منظوری دینے سے انکار کرنے یا انہیں صدر کے غور کے لیے محفوظ رکھنے کے دونوں گورنروں کے فیصلوں کو چیلنج کرتے ہوئے الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔