اجزا: مٹن اُبلا ہوا ایک کلو، چاول اُبال کر چھان لیںایک کلو، بمبئی بریانی مسالہ ایک پیکٹ، آلواُبال کر کاٹ لیںآدھا کلو، پیازسلائس کاٹ لیں چار عدد، لہسن ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچے، دہی ایک کپ، ٹماٹر چوپ کر لیں چار عدد، ہری مرچیں آٹھ عدد، پودینہ چوپ کیا ہوا ایک کپ، لیموں سلائس کاٹ لیں دو عدد، زعفرانی رنگ ایک چوتھائی چمچہ، دودھ آدھا کپ، کیوڑہ ایک کھانے کا چمچہ، تیل ایک کپ۔
ترکیب :سوس پین میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر سنہری کر لیں۔اس میں گوشت اور لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر بھونیں۔پھر ہری مرچیں‘ٹماٹر اور دہی ڈال دیں،درمیانی آنچ پر10 تا 15 منٹ پکائیں۔بمبئی بریانی مسالہ اور آلو ڈال کر بھونیں،تیل الگ ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں۔بڑے سوس پین میں آدھے چاول ڈالیں پھر گوشت‘پودینہ اور لیموں کے سلائس ڈال کر اس پر باقی چاول ڈال دیں۔زعفرانی رنگ‘دودھ اور کیوڑہ گھول کر ڈالیں اور ڈھک کر دس منٹ بریانی دم دیں۔سرونگ ڈش میں نکال کر گرما گرم بمبئی بریانی سرو کریں۔