حیدرآباد: ایک جیولری اسٹور کے ملازم نے دعویٰ کیا کہ بنجارہ ہلز میں ایک 1.5 کیلو گرام پر مشتمل سونے کے زیورات کا بیاگ پانی میں بہہ گیا ہے۔ جیولر کی شکایت پر پولیس نے ملازم کے خلاف سرقہ کا کیس درج کیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے پوچھ گچھ کی ہے۔ اجئے کمار اگروال وی ایس گولڈ بشیرباغ نے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ان کے ملازم پردیپ کمار بوڈکے نے دعویٰ کیا ہیکہ ایک 1.5 کیلو گرام سونے کے زیورات کا بیاگ پانی میں بہہ گیا ہے۔ وہ اسکوٹر پر جارہے تھے کہ بارش کے دوران بیاگ نیچے گر گیا۔