حیدرآباد۔7۔ اگسٹ۔(سیاست نیوز) بینک کھاتوں میں اقل ترین رقم جمع رکھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارمن نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ جن دھن بینک کھاتوں کے علاوہ بنیادی سیونگ بینک کھاتوں میں کسی بھی طرح کی اقل ترین رقومات جمع رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ راجیہ سبھا میں عوامی شعبہ کے بینکو ںکی جانب سے گذشتہ 5 برسوں کے دوران بطور جرمانہ وصول کئے گئے 8500 کروڑ کے متعلق استفسار کیاگیا تھا کہ آیا حکومت نے عوامی شعبہ کے بینکوں کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ اپنے طور پر تمام کھاتوں میں اقل ترین رقم جمع نہ رکھنے پر کھاتہ دار پر جرمانہ عائد کرسکتے ہیں ! اس پر وزیر فینانس نے جواب دیاکہ عام سیونگ کھاتوں ‘ جن دھن کھاتوں میں اقل ترین رقم جمع رکھنے کی ضرورت نہیں ہے اور ایسا کرنے پر عوامی شعبہ کے بینکوں کی جانب سے کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے ۔3