تمام 285 بوتھس پر 21 مئی کو پولنگ ۔ 24 مئی کو نتیجہ
کولکتہ 2 مئی ( ایجنسیز ) مغربی بنگال کے فالٹہ اسمبلی حلقہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام بوتھس پر دوبارہ رائے دہی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کمیشن نے کہا کہ اس اسمبلی حلقہ میں انتخابی دھاندلیاں ہوئی ہیں اور جمہوری عمل کو سبوتاج کیا گیا ہے ۔ کمیشن نے کہا کہ فالٹہ اسمبلی حلقہ کے تمام 285 پولنگ بوتھس پر دوبارہ رائے دہی ہوگی ۔ اس حلقہ میں 21 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور 24 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ رائے دہی صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی ۔ الیکشن کمیشن نے آج ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کئی انتخابی دھاندلیوں اور جمہوری عمل کو سبوتاج کئے جانے کے واقعات کا مشاہدہ کرنے کے بعد حلقہ اسمبلی فالٹہ 144 میں دوبارہ رائے دہی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے تمام 285 پولنگ اسیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس طرح 4 مئی کو مغربی بنگال میں 293 حلقہ جات اسمبلی کیلئیووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ واضح رہیے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آج دو اسمبلی حلقوں کے 15 پولنگ بوتھس پر دوبارہ رائے دہی کروائی گئی تھی ۔