بنگال میں مرکزی وزیر کے قافلے پر سنگباری

   

کولکتہ:بنگال میں مرکزی وزیر کے قافلے پر سنگباری کی گئی جس سے حالات بے قابو ہوگئے ۔ صورتحال کو کنٹرول میں کرنے کے لیے پولیس نے طاقت کا کیا استعمال کیا۔ تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال میں مرکزی وزیر نسیتھ پرمانک کے قافلہ پر پتھراؤ کیا گیا۔ میڈیا کے مطابق مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ و امورِ بالغاں نسیتھ پرمانک کے قافلے پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ کوچ بہار کے دنہاٹا علاقہ میں پارٹی کارکنان سے ملنے جا رہے تھے۔ اس حملہ کے بعد بے قابو بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا اور آنسو گیس کے شل برسائے گئے۔