- کولکتہ: بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ملک بھر سے مختلف پارٹیوں کی ایک ریلی بلائی جس میں کل 25 پارٹیوں کے لیڈران نے شریک ہو کر 2019میں مل کر لڑنے کا عزم مصمم کیا۔ ممتا بنرجی نے کہا یہ یک اس ملک کے لیے یوناٹیڈ فرنٹ ہے، سونیا گاندھی اس اجلاس میں آ نہیں سکی مگر کانگریس کے سنیر لیڈر ملک دڑجن کھڈگے نے سونیا گاندھی کا پیغام پڑھ کر سنایا،ممتا نے کہا کہ عوام پھر بی جے پی کو دوبارہ لانا نہیں چاہتے، ممتا نے بی جے پی کہا کہ ہمارے گھٹ بندھن میں ہر ایک شخص لیڈر ہے، اکلیش یادو نے کہا کہ اس ملک کے عوام ایک نیا وزیر اعظم چاہتی ہے، تجیسوی یادو نے کہا کہ یہ ریلی مودی کو اسکے نیند سے جگا دے گی مودی کہتے ہیں کہ میں چوکیدار ہوں تو اس ملک کی عوام تھانیدار ہے جو اقتدار میں لانا بھی جانتے ہیں اتارنا بھی جانتے ہیں، شترگن سینا نہ کہا کہ انہوی نے بہت وعدے کیے مگر کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا، عوام کے سوالات کا انکے پاس جواب نہیں ہے، دیوگڈا (سابق وزیر اعظم)نے کہا کہ سیٹوں کا بٹوارہ مختلف پارٹیوں کی مٹینگ سے عنقریب طی ہوگا مگر پہیلی فرصت میں بی جے پی کے خلاف سب کو ایک ہونا ہے، کرناٹک سے لوک سبھا کے ممبر کانگریس کے سنیر لیڈر ملکا ارجن نے کہا کہ مودی نے وعدہ کیا تھا ہر سال دو کڑور نوکریاں ملے گی مگر 16 کروڑ نوکریاں چلی گئیں، شردپوار نے کہا کہ ہم نوجوان اور کسان کا بھلا چاہتے ہیں، بی جے پی وزیر اعظم کے عہدے کے لئے انتخابات لڑتی ہے مگر ہم ملک بچانے کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، اندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ بی جے پی ملک کو توڑ رہی ہے ہم اس ملک کو جوڑنا چاہتے ہیں، یہ لوگ کرناٹک میں بھی جوڑ توڑ کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، اور یہ ای وی ایم بہترین بڑا دھوکہ ہے اسکو نکال کر پیپر لانے چاہیے، نائیڈونےمزید کہا کہ یہ وزیراعظم صرف اپنی شھرت کےلیے کام کرتے ہیں، فاروق عبداللہ نے کہاکہ بی جے پی کے انہوں نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی ہے کشمیریوں کا قتل عام اور انہیں پاکستان والے کہ کر ظلم کیا جا رہا ہے۔
اس ریلی نے مودی سرکار کے منھ پر زوردار تماچا رسید کیا ہے پورے ملک سے سب بڑی پارٹی کے لیڈران اس ریلی میں موجود تھے۔ کمارسوامی (وزیر اعلی کرناٹک)، تجیسوی یادو، بدرالدین اجمل، شرد پوار، اروند کیجریوال (وزیر اعلی دھلی وغیرہ موجود تھے