بنگلورو میں آج سلیمان خطیب کا میوزیکل اسٹیج ڈرامہ ’’کیوڑے کا بن‘‘

   

بنگلورو 24 ستمبر (راست) سلیمان خطیب میموریل ایجوکیشنل اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام درپن تھیٹر کے اشتراک سے دکن کی ادبی و ثقافتی روایت کے عظیم ترجمان، ممتاز شاعر و ادیب سلیمان خطیب کے شہرہ آفاق میوزیکل اسٹیج ڈرامہ ’’کیوڑے کا بن‘‘ کی پہلی پیشکش بنگلور میں 25 ستمبر 2026ء بروز جمعہ شام 7 بجے، پریسٹج سنٹر فار پرفارمنگ آرٹس (PCPA) میں ہوگی۔ ڈرامہ میں دکنی زبان کی شیرینی، برجستہ مزاح، سماجی شعور اور تہذیبی روایات کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ معروف گلوکار رچا شرما، سادھنا سرگرم، جسپندر نرولا، طلعت عزیز، جسویندر سنگھ (بنٹی)، جاوید علی اور رئیس انیس صابری نے سلیمان خطیب کے منتخب کلام کو اپنی منفرد آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔ پروڈیوسر خواجہ تمکین خطیب اور ایونٹ ہیڈ قطب محی الدین ہیں۔ ہدایت کار علی احمد نے انجام دی ہے جبکہ اس کا اسکرپٹ نعیم جاوید نے تحریر کیا ہے۔ معروف موسیقار جمیل سنگھ مونی نے موسیقی ترتیب دی ہے۔ نشستیں محدود ہونے کے باعث اپنی ٹکٹیں پیشگی حاصل کرلیں۔ ٹکٹس Book My Show پر دستیاب ہیں۔ مزید معلومات اور ٹکٹوں کے حصول کے لئے فون نمبر 6301740154 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔