بنگلہ دیش میں گذشتہ ماہ سے بجلی گرنے سے 74 ہلاک

   

ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں گزشتہ ماہ سے اب تک آسمانی بجلی گرنے سے 35 کسانوں سمیت 74 افراد ہلاک ہوگئے ۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں اپریل میں 31 اور مئی میں 43 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔حکام کے مطابق رواں ماہ صرف ایک دن میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور اپریل سے اب تک مجموعی طور پر 74 افراد، جن میں سے 35 کسان تھے جو اس قدرتی آفت سے موت کی وادی میں چلے گئے ۔حکام کی جانب سے شہریوں کو آسمانی بجلی کے اثرات سے بچنے کے لیے مسلسل آگاہی فراہم اور ہدایات دی جارہی ہے ۔