بنگلہ شہریوں کو ہندوستانی دستاویز کے حصول میں مدد ،2 گرفتار

   

ممبئی 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی کرائم برانچ نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے کم از کم 50 بنگلہ دیشی شہریوں کو ہندوستانی پاسپورٹ ‘ پیان کارڈ اور آدھار کارڈ حاصل کرنے میں فرضی دستاویزات کے ذریعہ مدد کی تھی۔ عہدیداروں نے فرضی دستاویزات اور پرنٹنگ مشینیں بھی ضبط کرلی ہیں۔ واضح رہے کہ ممبئی ائرپورٹ پر ایک بنگلہ دیشی شہری کی گرفتاری کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے ۔