بودھن بلدیہ کا اجلاس 27 اگست کو مقرر

   

بودھن۔ صدرنشین بلدیہ بودھن ٹی پدما نے 27 اگست کو بلدیہ بودھن کا خصوصی اجلاس طلب کیا۔ اس اجلاس میں چارمعاون ارکان بلدیہ بودھن کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق عام زمرہ کے لیے ایک خاتون اور ایک مرد اور اقلیتی زمرہ کے لیے ایک مرد اور ایک خاتون کو ارکان بلدیہ منتخب کریں گے۔ 38 رکنی کونسل میں ٹی آر ایس پارٹی کو مکل اکثریت حاصل ہے۔ شکیل عامر ایم ایل اے بودھن نے ٹی آر ایس کی جانب سے چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جن میں ایک نشست مجلس کے لیے مختص کردی اور اس طرح عام زمرہ کے ٹی آر ایس امیدوار ستیہ نارائنہ اور رضیہ بیگم زوجہ سید رفیع سابقہ کونسلر ہے جبکہ ٹی آر ایس نے اقلیتی زمرہ کی دو نشستیں ایک شیخ مشیر بابا ایم آئی ایم، اور ایک وسیم سلطانہ کو اپنا امیدوار بنایا۔ سوائے عام زمرہ خاتون کی نشست کے تمام باقی بچے تین نشستوں پر ایک سے زیادہ امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔ اس طرح چار نشستوں کے لیے 11 امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

قماربازی کے اڈے سے
7 افراد گرفتار
بودھن۔ سرکل انسپکٹر پولیس بودھن راکیش کے مطابق گزشتہ رات بودھن شہر کے محلہ سرموتی نگر کے ایک مکان میں قمار بازی کرتے ہوئے 7 افراد پائے گئے جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا اور ان کے پاس سے 66 ہزار روپئے نقدم رقم اور ایک کاردو مٹر سائیکل ضبط کرلی گئی۔