بودھن میں ٹی آر ایس کا جشن

   


بودھن ۔ 6 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منوگوڑ کے ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کے امیداور کی جیت پر شکیل عامر رکن اسمبلی بودھن نے پٹاخے جلائے۔ واضح رہے کہ شکیل عامر نے ٹی آس ایس کے امیدوار کی شکست پر اپنی بودھن کی نشست سے مستعفی ہونے کا چیلنج کیا تھا۔ ٹی آر ایس امیدوار کی جیت پر بودھن میں ٹی آر ایس قائدین اور سرگرم کارکنوں نے جشن منایا۔