بڑے پیمانے پر بجلی میں رکاوٹ کے درمیان یوکرین نے 3720ہنگامی پناہ گاہیں قائم کیں

,

   

کیف اتھارٹیز کے مطابق چہارشنبہ کے روز روس نے یوکرین کے خلاف تازہ میزائل حملے کئے جس کے نتیجے میں 10لوگ ہلاک ہوئے ہیں
کیف۔ملک کے ایک اعلی اہلکار نے بتایاکہ روس کے تازہ میزائل حملوں کی وجہہ سے شور ش زدہ ملک میں بجلی کے گل ہوجانے کے درمیان یوکرین انتظامیہ نے ملک بھر میں 3720ایمرجنسی پناہ گاہیں قائم کی ہیں۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق یوکرین کے صدراتی دفتر کے نائب سربراہ کائیرالو ٹائموشینکو کے بموجب مذکورہ پناہ گاہیں توانائی کی جنریٹرس‘ ہیٹ‘ الکٹرسٹی‘ پانی‘ انٹرنٹ اورمیڈیسن سے لیز ہیں۔درالحکومت شہر کے میئر ویٹالی کلیٹچکو نے کہاکہ جمعرات کے روزکیف کے 70فیصد مکینوں کے لئے برقی ندارد تھی۔

کیف اتھارٹیز کے بموجب چہارشنبہ کے روز روس نے یوکرین کے خلاف تازہ میزائیل حملے انجام دئے جس کے نتیجے میں د س لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

اس حملے نے ملک کے چاروں اپریٹنگ نیو کلیئر پاؤر پلانٹس او ربجلی کی دیگر بڑی تنصیبات کو گرڈ سے منقطع کردیااور بڑے پیمانے پر بندش شروع کردی۔ روس کے مسلسل حملوں نے یوکرین کے نصف کے قریب توانائی نظام کو نقصان پہنچایاہے اور لاکھوں لوگ بڑے توانائی ہے کے ہیں کیونکہ سردیوں کی وجہہ سے درجہ حررات میں بھی کمی ائی ہے۔

مکمل طور سے برقی کا مقرر اورغیرمقرر منقطع ہونا یوکرین کے کئی حصوں میں عام بات ہوگئی ہے کیونکہ روس کے نشانے پر میزائیلوں کی لہر کے ذریعہ توانائی کے تنصیبات ہیں۔

کم ازکم سات لوگ ہلاک اور 20ملین سے زائد لوگ اس وقت بغیر بجلی کے ہوگئے تھے جب8نومبر کے روز روس نے 100میزائیلوں سے حملہ کیاتھا جس کے متعلق ماسکو کا ماننا ہے کہ فبروری24سے شروع ہوئے اس حملے میں اب تک کی سب سے بڑا میزائیل حملہ ہے۔