بگ باس 20 سیزن میں شامل 23سالہ عرشفہ خان

   

نئی دہلی۔7ستمبر ( ایجنسیز )عرشفہ خان ایک ایسا معروف نام ہیں جنہیں وہ نسل بخوبی جانتی ہے جس نے انڈین ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھا ہے۔ انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور فیشن، بیوٹی، لائف اسٹائل اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق کانٹینٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر زبردست فالوئنگ بنائی۔ ان کی عمر صرف 23 سال ہے۔اب وہ سلمان خان کی میزبانی میں نشر ہونے والے رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے آنے والے 20ویں سیزن میں اپنی سوشل میڈیا مقبولیت کیساتھ انٹری کرنے جا رہی ہیں۔عرشفہ خان اداکارہ، کانٹینٹ کریئیٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جنہوں نے اپنی منفرد شناخت بنائی اور سوشل میڈیا پر ان کی بڑی فالوئنگ ہے۔