بھائی چارے کا پیغام۔ رکن اسمبلی ضمیر احمد نے دلت سوامی جی کو کھانا کھلایا‘ وہی چبایا ہوا کھانا خود بھی کھایا۔

,

   

بنگلورو۔ کرناٹک کانگریس رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کا ایک ویڈیو انٹرنٹ پر وائیرل ہورہا ہے جس میں وہ ایک دولت سوامی جی کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

اس وائرل ویڈیو میں مذکورہ رکن اسمبلی سوامی کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتے ہیں اوران سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے منھ سے کھانا نکلواکر وہی کھانا خود بھی کھاتے ہیں۔

یہ واقعہ اتوار کے روز چامرجا پیٹ میں ایک تقریب کے دوران پیش آیاہے۔مذکورہ کانگریس رکن اسمبلی نے ان شر پسند عناصر کو نشانہ بنایا جو دو کمیونٹیوں کے درمیان میں رخنہ پیدا کررہے ہیں