Tuesday , October 22 2019

بھائی کی مدد سے شوہر کا قتل ‘ خاتون گرفتار

حیدرآباد 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) ونستھلی پورم میں ایک خاتون نے بھائی کی مدد سے شوہر کا قتل کردیا۔ 38 سالہ پرساد بابو بیوی سروجا اور برادر نسبتی لکشمن کے حملہ میں ہلاک ہوگیا۔ یہ انکشاف اُس وقت ہوا جب پرساد بابو کی نعش کو اس کے گھر والوں نے دیکھ کر شبہ ظاہر کیا اور اس کی بیوی کو پکڑ لیا جو آخری رسومات میں جلدی کررہی تھی۔ پرساد کے افراد خاندان نے گلے پر نشانات دیکھ کر سروجا سے پوچھ تاچھ کی جس پر خاتون نے جرم کو قبول کرلیا۔ اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پرساد کا آبائی مقام نلگنڈہ بتایا گیا ۔ 10 سال قبل وہ حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا۔ یہ شخص آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ گزشتہ رات سروجا نے پرساد کے بہنوئی کو فون پر اطلاع کہ پرساد کی صحت بگڑ گئی اور تشویشناک حالت ہے۔ اطلاع پر اس کا بہنوئی مکان پہونچا اور ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا جس کے فوری بعد یہ لوگ نلگنڈہ روانہ ہوگئے جہاں آخری رسومات کی تیاری جاری تھی۔ اس دوران افراد خاندان کو شبہ ہوا اور مسئلہ کو پولیس سے رجوع کیا گیا۔ پولیس کے مطابق سروجا نے گزشتہ رات شوہر سے جھگڑے کے بعد بھائی لکشمن کو طلب کیا اور پرساد کے منہ پر تولیہ باندھ دیا ۔ دم گھٹنے سے وہ فوت ہوگیا۔ قتل کے بعد ثبوت مٹانے اور گمراہ کرنے والی اس خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT