بھاجپا کو شکست دینے کے لئے علاقائی پارٹیوں کا ساتھ دے کانگریس: اکھلیش یادو

,

   

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کو کہا کہ اب وقت آگیا ہے جب کانگریس قومی سطح پر اپنے کردار کی ادائیگی اور بی جے پی کو شکست دینے کے لئے علاقائی پارٹیوں کا ساتھ دے۔ یادو نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ کانگریس کو قومی سطح پر اپنا کردار طے کرنا چاہئے اور جہاں جو پارٹی بی جے پی کے خلاف مضبوطی سے لڑرہی ہے اس کا ساتھ دینا چاہئے۔ ملک کی تمام علاقائی پارٹیاں اپنی اپنی ریاستوں میں بی جے پی کے خلاف مضبوطی سے لڑرہی ہیں۔ بی جے پی کے خلاف لڑرہی ملک کی سبھی پارٹیو ں کو ایک ساتھ آنا چاہئے۔ کانگریس علاقائی پارٹیوں کو آگے کر کے بی جے پی کو ہرانے کے لئے ان کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ریجنل پارٹیاں کافی اہم کردار ادا کریں گی اور اس سے بی جے پی کا صفایا ہوگا۔ سماجو ادی نظریہ قومی نظریہ ہے اور ایس پی نے ہمیشہ قومی سیاست میں اپنی ذمہ داری کی ادائیگی کی ہے۔ اور وقت آنے پر پارٹی پھر سے اپنے کردار کو مضبوطی سے اداکرے گی۔