بھارت جوڑو یاترا’ چھ جنوبی اور مغربی ریاستوں سے گزرے گی اور آج بدھ کی صبح مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔ کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کے ساتھ، ان کی بہن اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا بھی 4 دن کی یاترا میں شامل ہوں گی۔ پرینکا گاندھی نے ستمبر سے شروع ہونے والے اس سفر میں حصہ نہیں لیا تھا۔ وہ ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی مہم میں مصروف تھیں۔