بھارت جوڑو یاترا آندھراپردیش میں داخل

   


اے آئی سی سی صدارتی انتخاب کے پیش نظر 16 اور 17 اکٹوبر کو وقفہ

حیدرآباد ۔ 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) کانگریس کے قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو پدیاترا آندھراپردیش میں داخل ہوگئی۔ پہلے دن راہول گاندھی نے ضلع اننت پور میں 12 کیلو میٹر تک پیدل چلا۔ آندھراپردیش کانگریس کے صدر شلجہ ناتھ کانگریس کے قائدین مستان ولی۔ این راگھویرا ریڈی، تلسی ریڈی، باپی راجو، کے وی پی رامچندر راؤ کے علاوہ دوسرے قادئین قائدین آندھراپردیش میں راہول گاندھی کا خیرمقدم کیا۔ اے آئی سی سی کے صدارتی انتخابات کے پیش نظر 16 اور 17 اکٹوبر کو راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو وقفہ رہے گا۔ 18 اکٹوبر کو ضلع کرنول کے چھتری گوڈی سے دوبارہ یاترا کا آغاز ہوگا۔ 19 اکٹوبر کو ادونی اور 20 اکٹوبر کو ایمگنور، 21 اکٹوبر کو منترالائم سے ہوتے ہوئے دوبارہ بھارت جوڑو یاترا کرناٹک کے ضلع رائچور میں داخل ہوگی۔ جس کے بعد 23 اکٹوبر کو تلنگانہ کے ضلع مکتھل میں راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا داخل ہوگی جہاں کانگریس کے قائدین بڑے پیمانے پر یاترا کا خیرمقدم کریں گے جس کیلئے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ن