بی جے پی لیڈر گوراؤ بھاٹیا نے راہول گاندھی پر سکیورٹی ایجنسیوں کے حلاف گمراہ کن الزامات لگانے کامورد الزام ٹہرایا ہے۔
نئی دہلی۔ راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران جموں کشمیر کے جمعہ کے روز پولیس انتظاما ت کو”پوری طرح خراب“ ہونے کا الزام لگایاجس کی وجہہ سے انہیں یاترا کو ”منسوخ کرنا“ پڑا ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر نے اسبات کا بھی الزام لگایاکہ جمعہ کے روز سکیورٹی کو ”متعلقہ ایجنسیوں نے غلط طریقے سے انتظام کیاہے“۔ تاہم جموں کشمیر پولیس نے جمعہ کے روز وادی میں جو بھارت جوڑو یاترا داخل ہوئی ہے اس میں سکیورٹی کوتاہی کے الزامات کو مسترد کردیاہے۔
پولیس نے کہاکہ جاری بھارت جوڑویاترا کے لئے بہتر ممکنہ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے تھے او رمنتظمین اورمیجرزنے جہاں سے یاترا شروع ہونے والی ہے بانہال سے یاترا میں شامل ہونے والے بڑے اجتماع کی کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔
بی جے پی لیڈر گوراؤ بھاٹیا نے راہول گاندھی پر سکیورٹی ایجنسیوں کے حلاف گمراہ کن الزامات لگانے کامورد الزام ٹہرایا ہے۔انہوں نے کہاکہ ”راہول گاندھی کی عادت بے بنیاد الزامات لگانے کی بن گئی ہے۔
انہوں نے کشمیر پولیس کے متعلق غلط الزامات لگائے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ سستی سیاست کررہے ہیں“۔ راہول گاندھی نے اننت ناگ کے خانہ بال میں میڈیاسے مختصر خطاب کیا او رکہاکہ بھاری تعداد میں لوگ جمع ہوگئے ہیں اور پولیس کے لئے اس کا انتظام کرنا اہم ہے۔
گاندھی نے کہاکہ ”آج صبح ہمارے پاس کافی بڑی بھیڑ جمع تھی اور ہم بھارت جوڑویاترا پرچلنے کے منتظر تھے‘ لیکن بدقسمتی سے پولیس انتظامکمل طور پر منہدم ہوگیااور پولیس کے لوگ جنہیں بھیڑ سنبھالنا اور روکنا تھا وہ ناکام ہوگئے۔
بھیڑ کو روکنے کے لئے لگائی جانے والی رسی کہیں پر نظر نہیں آرہی تھی“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”لہذا میرے سکیورٹی کے لوگ یاترا میں میرے ساتھ مزیدچلنے کے لئے بہت ہی غیر مطمئن تھے۔
لہذا میں نے اپنی یاترا منسوخ کردی۔ دوسرے یاتریوں نے یاترا پوری کی۔میں سمجھتاہوں ہجوم کا انتظام کرنے پولیس کے لئے کافی اہم ہے‘ جس کی سفارش میرے سکیورٹی لوگوں نے کی ہے“۔جموں کشمیر ایڈمنسٹریشن نے کہاکہ منصوبے سے کہیں زیادہ ہجوم تھا۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سکریٹری (ایف سی) محکمہ ہوم جموں کشمیر آرکے گوئل نے کہاکہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ سکیورٹی خدشات کوذہن میں رکھے ہوئے ہے اورجاری بھارت جوڑو یاترا کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
گوئل کے ہجوم میں اضافہ کے سبب سکیورٹی اہلکاروں اورپولیس جوانوں کو درپیش مشکلات کابھی ذکر کیاہے۔ کانگریس لیڈر جئے رام رامیش نے حکومت پر کانگریس لیڈر کے ساتھ سکیورٹی کھیل کرنے کامورد الزام ٹہرایاہے۔
کنیا کماری سے 7ستمبرکو شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا 30جنوری کے روز12ریاستوں اوردو مرکز کے زیر اقتدار علاقوں (یوٹیز) میں گھومتے ہوئے3970کیلو میٹر کی مسافت طئے کرنے کے بعد30جنوری کو سری نگر پر اختتام پذیرہوگی۔