31 اکتوبر کو حیدرآباد آمد، چارمینار تا نیکلس روڈ روٹ منظور‘ گاندھی بھون میں اجلاس
حیدرآباد 13 اکتوبر (سیاست نیوز) راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 23 اکتوبر کو تلنگانہ میں داخل ہوگی۔ تلنگانہ میں یاترا کے روٹ میاپ کو قطعیت دینے جنرل سکریٹری اے آئی سی سی کے سی وینو گوپال نے آج کانگریس قائدین کا گاندھی بھون میں اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں تلنگانہ انچارج مانکیم ٹیگور ، صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی ، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا، رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی ، سابق اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر کے علاوہ اے آئی سی سی سکریٹریز ، ورکنگ صدر ضلع کانگریس صدور اور سینئر قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راہول گاندھی کا تلنگانہ میں شاندار استقبال کیا جائے گا ۔ یاترا کے تمام راستوں پر خیرمقدم کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں پارٹی کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنانے قائدین متحرک ہوجائینگے۔ ریونت ریڈی نے بتایا کہ 23 اکتوبر کو بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں داخل ہوگی۔ کرناٹک سے کرشنا ندی کے برج سے گزر کر محبوب نگر ضلع کے مکتھل اسمبلی حلقہ میں یاترا داخل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کی کامیابی کیلئے پارلیمانی حلقوں کے انچارجس کا تقرر کیا گیا ۔ ریونت ریڈی کے مطابق 31 اکتوبر کو بھارت جوڑو یاترا حیدرآباد میں داخل ہوگی۔ حیدرآباد میں تاریخی چارمینار سے یاترا کا آغاز ہوگا جو گاندھی بھون سے ہوتی ہوئی نیکلس روڈ پہنچے گی۔ سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر نیکلس روڈ پر ان کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد جلسہ عام منعقد ہوگا جس سے راہول گاندھی خطاب کریں گے۔ پد یاترا کے پرانے شہر کے کئی علاقوں میں داخلے سے پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس پی جی حکام نے یاترا روٹ کو منظوری دیدی ہے اور آبادی والے علاقوں کو شامل نہیں کیا گیا۔ ریونت ریڈی کے مطابق پارٹی کے سینئر قائدین کو وہ ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ کے سی وینوگوپال نے قائدین سے کہا کہ وہ ابھی سے یاترا کی کامیابی کیلئے مصروف ہوجائیں۔ ر