بھارت میں کووڈ19- مجموعی ٹیسٹ تعداد میں ایک غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔مکمل جانچ کی تعداد آج 18 کروڑ (18,02,53,315) سے تجاوز کرچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9,16,951 ٹیسٹ کئے گئے۔ ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر میں ملک گیر پیش رفت میں ہوئی توسیع سے ٹیسٹنگ کی تعداد میں تیزی سے اضافے نے اہم رول ادا کیا ہے۔ ملک میں 2316 ٹیسٹنگ لیبس کے ساتھ 1201 سرکاری لیبارٹریز اور 1115 پرائیویٹ لیبارٹیز سے یومیہ ٹیسٹنگ کی گنجائش میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ مستحکم بنیاد پر اعلی سطح کی جامع ٹیسٹنگ سے قومی پازیٹیٹیو شرح میں گراوٹ آئی آئی ہے۔ 18 کروڑ سے زیادہ ٹیسٹنگ کے نتیجے میں پازیٹیو شرح میں کمی واقع ہورہی ہے۔ آج قومی مجموعی پازیٹیو شرح 5.79 فیصد ہے۔ یہ شرح پانچ مہینوںکے اندر8.93 فیصد سے کم ہوکر 5.79 ہوئی ہے۔