بھارت کے کسانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے: راہل گاندھی

   

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو کچلنے کے واقعہ کو غیرانسانی قرار دیا اور کہا کہ اس قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے ایک خبر پوسٹ کی کہ بی جے پی لیڈر کی گاڑی نے کسانوں کو کچل دیا، اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں نے کار میں آگ لگائی۔وزیراعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر ان پر حملہ کرتے ہوئے راہل نے ٹویٹ کیا کہ جو اس غیرانسانی قتل عام کو دیکھ کر بھی خاموش ہے وہ پہلے ہی مر چکا ہے لیکن ہم اس قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ کسان ستیہ گرہ زندہ باد۔