برلن : جرمن حکومت کی طرف سے وعدہ کردہ بھاری ہتھیاروں کی پہلی کھیپ یوکرین پہنچ گئی ہے۔ یہ کھیپ یوکرین کی طرف سے بہتر ہتھیاروں کی فراہمی کی مسلسل درخواستوں کے بعد پہنچی ہے۔ ٹینک شکن پانزر ہاؤبٹزے 2000 نامی ہتھیار 40 کلومیٹر دور تک موجود اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ جرمن وزارت دفاع کے مطابق اس کے علاوہ 15 ہزار کے قریب ٹینک شکن بارودی سرنگیں، 500 اسٹنگر میزائل اور 2700 طیارہ شکن میزائل بھی یوکرین بھیجی گئی اس کھیپ میں شامل ہیں۔ گولیوں اور ہینڈ گرینیڈز کی ایک بڑتی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ جرمنی ابتدا میں یوکرین کو جدید اسلحہ فراہم کرنے سے گریزاں تھا تاہم اب اس پالیسی کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔