بھینسہ میں گنیش وسرجن جلوس کے دوران اشتعال انگیزی

   

جلوسیوں اور پولیس میں دھکم پیل، سی سی ٹی وی کے ذریعہ خاطیوں کی نشاندہی کی کوشش
بھینسہ: بھینسہ میں گنیش وسرجن جلوس کاآغازبھٹی گلی گنیش مورتی کی پوجاسے رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی ،نرمل انچارج ایس پی وشنوایس واریر،ایڈیشنل ایس پی رام ریڈی،ڈی ایس پی نرسنگ راؤ،آرڈی اوای راجو، ببرو مہاراج، سی شنکر ایڈوکیٹ گنیش اتسوکمیٹی صدر و دیگر نے پوجا کرتے ہوئے کیا اورگنیش وسرجن جلوس شہرکے حساس علاقہ پنجہ شاہ سہ راہا پرتقریبا دوبجے سے گزرنا شروع ہوگیا جہاں پر پولیس کا بھاری بندوبست کرتے ہوئے علاقہ کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا تھا وسرجن کے دوران ریاستی وزیر امکنہ وجنگلات اندرا کرن ریڈی نے شہرکا دورہ کرتے ہوئے نمرجن مقام گڈناواگو پراجکٹ کا معائنہ کیا اوراکثریتی طبقے کو مبارکباد پیش کی۔ لیکن وسرجن جلوس کے دوران حکومتی احکامات کی کھلے عام دھجیاں اڑاتے ہوئے اشتعال انگیزی کی گئی اورگنیش وسرجن جلوس کودیوالی کی طرح مناتے ہوئے بڑے پیمانے پر آتشبازی کی گئی اورمسجد پنجہ شاہ کے روبرو مغرب اورعشاء کے درمیان اشتعال انگیز نعرے بازی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر آتش بازی کی جارہی تھی جس کی وجہ شہرکے مسلمانوں میں خوف اور بے چینی کا ماحول پیدا ہوگیا اورشہر میں افواہوں کا بازارگرم ہوگیا جسے دیکھ کر بھینسہ ڈی ایس پی نرسنگ راؤ اور ٹاؤن سرکل انسپکٹر وینوگوپال راؤ نے جلوسیوں کو آگے بڑھانے کیلئے کافی مزاحمت کرتے دیکھے گئے لیکن جلوسی آگے نہ بڑھتے ہوئے پولیس عہدیداروں سے اُلجھ پڑے اور دھکم پیل شروع ہوگئی جس پرپولیس کومجبوراً ہلکہ لاٹھی چارج کرنا پڑنا جس کی وجہ سے شہرمیں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا اور افواہیں گشت کرنا شروع ہوگئی اور جلوسی پنجہ شاہ سہہ راہا پرپولیس کیخلاف احتجاج شروع کردیا۔ بعدازں پولیس نے جلوسیوں کوسمجھاتے ہوئے احتجاج کوختم کرواکرآگے بڑھادیا اورگنیش مورتیوں کا گڈناواگو پراجکٹ میں وسرجن رات دیرگئے عمل میں آیا جہاں پر بلدیہ محکمہ کی جانب سے تمام انتظامات کویقینی بنایاگیا۔ اور پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر بندوبست کرتے ہوئے جلوس گذرنے والے راستوں پر موجود مساجد اورمسلم مجاہدین آزادی کے چوکوں کوعارضی طور پر مکمل پردوں سے ڈھانک دیا گیا تھا اور مسلم محلوں کی لکڑیوں کے ذریعہ مکمل ناکہ بندی کردی گئی تھی۔ بتایاگیا ہیکہ شرپسندوں کیخلاف پولیس کارروئی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کے مشاہدے سے مقدمات درج کررہی ہے۔