پٹنہ: حکومت بہار نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ذات پات کی بنیاد پر کی جانے والی مردم شماری کیلئے پٹنہ میں یکم جون کو ایک کل جماعتی اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔ اس موقع پر بہار کے وزیر تعلیم وجئے کمار چودھری نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی رضامندی کا اظہار کردیا ہے، یہاں تک کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ ذات پات کی بنیاد پر کی جانے والی مردم شماری کیلئے پٹنہ میں بہت جلد ایک کل جماعتی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا جس کیلئے اب یکم جون کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔