گودپٹنہ : عام طور پر سیاستدانوں کے بارے میں عوامی رائے اچھی نہیں ہوتی،تاہم ریاست بہار کے ایسے ہی ایک رکن اسمبلی ہیں یوسف صلاح الدین ہیں، جو تعلیم کو بہت زیادہ ترجیح دیتے ہیں، اور ان کی ہر جگہ تعریف اور قصیدہ خوانی ہورہی ہے۔ یوسف صلاح الدین بہار قانون ساز اسمبلی کے رکن ہیں، انہوں نے کوسی خطہ کے نوجوانوں کو تعلیم دینے کا بیڑا اٹھایا ہے، انہوں نے سیلاب سے متاثرہ ایک ہزار طلبا و طالبات کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ ایک ایسا مستحسن قدم ہے،جس سے معاشی مشکلات میں مبتلا طلبا و طالبات کو اپنی تعلیم ترک نہیں کرنی پڑے گی۔ وہ طلبہ جنہوں نے دسویں یا بارہویں کا امتحان پاس کیا ہے۔ مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن معاشی مشکلات کے پیش نظراپنے خوابوں کو پورا کرنے سے قاصر ہیں۔ ان کے لیے رکن اسمبلی یوسف صلاح الدین امید کی کرن بن کر ائے ہیں۔یوسف نے روزمائین ٹرسٹ کے تعاون سے اپنے علاقے کے 1000 ضرورت مند طلبا کو گود لے کر تدریس کا پروگرام شروع کیا ہے۔ گذشتہ اتوار کو اس سلسلے میں ایک پروگرام رائٹ ٹو ایجوکیشن منعقد ہوا، جس میں ملک بھر کے 30 کالجز کے چیئرمین وڈائریکٹرزسمیت 8000 سے زائد طلبا نے شرکت کی۔