ریاستی وزیر کے گھر میں پانی داخل ، تصاویر وائرل
٭ بہار میں شدید بارش کے بعد کئی علاقوں میں سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئیں اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریاستی وزیر تعمیرات نند کشور یادو کے پٹنہ میں واقع مکان میں بارش کا پانی داخل ہوگیا جس کی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کے بہاؤ کے راستے بند ہوجانے کی وجہ سے پانی جمع ہوگیا اور گھروں میں داخل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی نالوں کی صفائی کے ساتھ ہی پانی کے بہاؤ میں تیزی آجائے گی۔ گزشتہ دو دن سے آسام ، اروناچل پردیش کے علاوہ بہار اور شمالی ہند کے دیگر کئی مقامات پر موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ آسام میں بارش کے باعث زائد از 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے 19 عمارتوں کو نقصان پہنچا ، جبکہ سینئر سیکنڈری اسکول کا ایک قدیم ہاسٹل بھی سیلاب کے پانی سے متاثر ہوا ہے۔ شمالی سکم کے ضلع ڈاجونگو میں 45 خاندان بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔
