پٹنہ:بہار کی اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو نے اتوار کو الزام لگایا کہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی حد سے بڑھ گئی ہے، لیکن بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے لوگوں کے مسائل سے منہ موڑ لیا ہے۔ بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے پٹنہ کے ساگونا موڑ کے قریب مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی مارچ کا آغاز کرتے ہوئے اپنے خطاب کے دوران یہ الزام لگایا۔