کٹیہار ( بہار ) 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے کٹیہار ضلع میں ایک کشتی کے غرقاب ہونے کے نتیجہ میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زائد از 20 افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ اس کشتی میں 80افراد کو منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ مہانندا ندی میں غرقاب ہوگئی ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس برسوئی مسٹر پنکج کمار نے کہا کہ یہ واقعہ بہار ۔ بنگال سرحد پر کل رات پیش آیا جب واجد پور گاوں کے لوگ رامپور ہاٹ مارکٹ میں خریداری کے بعد واپس ہو رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کو بٹھائے جانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہو۔ اس کشتی میں 40 افراد کی گنجائش تھی اور 80 افراد کو منتقل کیا جارہا تھا ۔ اب تک تین افراد کے ہلاک ہونے کی توثیق ہوچکی ہے ۔ 20 لاپتہ بتائے گئے ہیں۔