بہار میں کنہیا کمار گرفتار ، سی اے اے کیخلاف احتجاج

,

   

٭٭ سی پی آئی لیڈر کنہیا کمار کو ان کے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ بہار کے علاقہ بٹھیا میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ کنہیا کمار یہاں پر شہریت قانون کے خلاف ریالی کیلئے پہونچے تھے ۔ حکام نے کہا کہ ان کی ریالی کو اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ اس ریالی کا نام سرسوتی پوجا رکھا گیا تھا۔سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس ریالی کو روک دیا گیا ۔ کنہیا کمار نے کہا کہ یہ لوگ ہم سے ہماری شہریت کا ثبوت مانگ رہے ہیں لیکن ہمارے کو گرفتار کرنے کیلئے یہ لوگ وارنٹ نہیں بتارہے ہیں ۔