متعدد لیڈران کی عدم دستیابی کے پیش نظر بہار چیف منسٹر نتیش کمار جو بھی6ڈسمبر کے روز منعقد ہونے والے اجلاس سے غیرحاضر رہنے والے قائدین میں شامل ہیں نے کہاکہ اگلے اجلاس میں اپوزیشن پارٹیاں مستقبل کی حکمت عملی طئے کریں گے۔
نتیش کمار نے کہاکہ ”میں چاہتاہوں کے کام آگے بڑھے۔خبروں میں کہاجارہا تھاکہ میں اجلاس میں شرکت کرنے نہیں جارہاہوں۔مجھے بخار تھا۔کیا یہ ممکن ہے کہ میں میٹنگ میں نہ جاؤں؟۔ الائنس کے اگلے اجلاس میں ہمیں مستقبل کے لئے لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے“۔
حالیہ دنوں میں برآمد ہونے والے پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج کے بعد اپوزیشن کے خیمہ“ انڈیاالائنس“ میں رسہ کشی کی خبریں منظرعام پر ائیں تھیں۔
کانگریس کو پانچ ریاستوں کے بشمول تین ریاستوں میں شکست ہوئی جبکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے تقریبا ً ساڑھے نوسال کا عرصہ گذرنے کے بعد کانگریس پارٹی تلنگانہ ریاست میں پہلی مرتبہ اقتدار میں ائی ہے۔
کرناٹک کے بعد تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی اس شاندار جیت نے جہاں پارٹی کو جنوبی ہندوستان میں مضبوط کیاہے وہیں۔
بی جے پی نے ہندی بولی جانے والی ریاستوں میں جیت کے ذریعہ اپوزیشن اتحاد”انڈیا الائنس“کے خیمہ میں داراڑیں پیدا کرنے کی مذموم کوشش کررہی ہے۔
اپوزیشن اتحاد کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے بہار چیف منسٹر نتیش کمار کی جستجو کیارنگ لاتی ہے اس کا اندازہ آنے والے آیام میں ہی لگایاجاسکتا ہے۔