بہار کے مظفر پور میں ریسٹورنٹ کے باہر شرپسندوں نے کی فائرینگ

,

   

انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔
مظفر پور۔ نامعلوم شرپسندوں نے بہار کے مظفر پور میں بھگوان پور ریوا روڈ علاقے میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر فائیرنگ کی‘ پولیس نے اس بات کی جانکاری اتوار کے روزدی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی رات دیر گئے ایک ریسٹورنٹ میں جہاں پر سالگرہ کی تقریب جب چل رہی تھی موٹر سیکلوں پرسوار چار افراد نے متعدد روانڈس فائرینگ کی ہے۔

ایس پی سٹی(مظفر پور) اروندپرتاب سنگھ نے رپورٹرس کو بتایاکہ”ہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کررہے ہیں اور بہت جلد ملزمین گرفت میں ہوں گے۔

ابتدائی جانچ میں ایسا لگ رہا ہے کہ ریسٹورنٹ کے اندر بیٹھے ہوئے لوگوں کوڈرانے کے مقصد سے فائرینگ کی گئی ہے“۔

انہو ں نے کہاکہ مزیدتحقیقات جاری ہے