بیروزگار ، بے ہنر نوجوانوں کیلئے ٹیک مہیندرا فاونڈیشن کا مفت کورس

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : (سیاست نیوز ) : کسی معاشرہ کے نوجوان اگر بیروزگار اور بے ہنر ہوں تو پھر معاشرہ میں خراب معاشی حالت پیدا ہوتے ہیں جو مختلف برائیوں کا سبب بنتے ہیں ۔ ایسے میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اور روزگار سے جوڑنا ضروری ہے ۔ چنانچہ ایسے نوجوان جو ہنر کے ساتھ ساتھ روزگار حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے ٹیک مہیندرا فاونڈیشن اسمارٹ سنٹر نے مفت ٹریننگ اور 100 فیصد ملازمتیں فراہم کروانے میں مدد کی پیشکش کی ہے ۔ ٹیک مہیندرا فاونڈیشن اسمارٹ سنٹر کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق 18 تا 30 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے آپٹیکل فائبر ٹیکنشن مفت کورس کا اہتمام کیا ہے جس کی مدت چار ماہ ہوگی ۔ اس کورس کے تحت امیدواروں کو ایم ایس آفس ، کمپیوٹر کی بنیادی تربیت ، سافٹ اسکلس ، انگریزی بات چیت بھی شامل ہے ۔ اسمارٹ سنٹر کے منیجر مسٹر کے راجکمار کے مطابق اپنا مستقبل روشن بنانے کے خواہاں امیدوار ٹیک مہیندرا اسمارٹ سنٹر ٹھاکر نواس مقابل سی سی شراف ہاسپٹل کاچی گوڑہ سے راست یا پھر فون 9703391669 ۔ 9030022505 پر ربط کریں ۔۔