ماسکو ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت روس نے پیر کے روز ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ غیرممالک سے آنے والے تمام سیاحوں کیلئے ملک کی سرحدیں بند کی جارہی ہیں البتہ روس کے شہریوں کیلئے ملک میں داخلہ کیلئے کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ یہ اقدامات کوروناوائرس کی وباء پھوٹ پڑنے کی وجہ سے کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم میخائل میشوستین کے دفتر سے جاری ایک بیان کے ذریعہ یہ وضاحت کی گئی جس کا اطلاق منگل کی نصف شب سے ہوگا اور اس کا سلسلہ یکم ؍ مئی تک جاری رہے گا۔ امتناع کا مقصد روسی عوام کا تحفظ ہے جہاں اب تک کورونا وائرس کے 93 معاملات کی توثیق ہوئی ہے۔