بیر بھوم تشدد کیس، 21 ملزمین گرفتار

   

کولکتہ : مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں پیش آئے تشدد کے واقعہ کے سلسلہ میں پولیس نے 21 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے بیشتر کا تعلق حکمراں ترنمول کانگریس سے بتایا گیا ہے۔ سی بی آئی نے بھی 21 ملزمین کے خلاف مختلف دفعات عائد کئے ہیں۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے جمعہ کو بیر بھوم ضلع کے باگتوئی گاؤں میں 8 افراد کو زندہ جلانے کے واقعہ کے بعد سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ممتا حکومت نے بھی اس پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ملزمین کی گرفتاری کا حکم دیا۔ گزشتہ 72 گھنٹوں میں پولیس نے 21 افراد کو گرفتار کیا۔