حدثني عبد اللہ بن محمد، حدثنا عبد الملك بن عمرو، حدثنا زهير بن محمد، عن محمد بن عمرو بن حلحلة، عن عطاء بن يسار، عن أبي سعيد الخدري، وعن أبي هريرة: عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:
«ما يصيب المسلم، من نصب ولا وصب، ولا هم ولا حزن ولا أذى ولا غم، حتى الشوكة يشاكها، إلا كفر اللہ بها من خطاياه».
حضرت ابو سعید خدری اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا : مسلمان جب بھی کسی پریشانی، بیماری، رنج وملال، تکلیف اور غم میں مبتلا ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ اگر اسے کوئی کانٹا بھی چبھ جائے تو اللہ تعالیٰ اُسے اُس کے گناہوں کا کفارہ بنا دیتا ہے۔(صحيح بخاري)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے ہاں کسی بندے کے لیے ایک بلند مرتبہ مقدر ہوتا ہے، مگر وہ بندہ کوئی عمل کرکے اس مرتبہ کو حاصل نہیں کر پاتا، تو اللہ تعالیٰ اسے اس کی مرضی وپسند کے خلاف اس حد تک آزماتا رہتا ہے کہ اس کے بدلے وہ بندہ اس مرتبہ کا مستحق ہو جاتا ہے۔(صحيح ابن حبان)