حیدرآباد۔13مئی (سیاست نیوز) بینکوں سے رقم کی منہائی اور بھاری رقومات کی ادائیگی وہ نکاسی کیلئے نئے قوانین کے مطابق صارفین کو آدھار کارڈ یا پیان کارڈ کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے بھی ان تفصیلات کی فراہمی ناگزیر ہوجائے گی ۔ 20لاکھ سے زائد کی رقم جمع کروانے یا نکالنے آدھار یا پیان کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔ مرکز سے راست محصولات ادا کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کیلئے یہ فیصلہ کیاگیا تاکہ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسس کی سفارشات پر مؤثر عمل آوری کو یقینی بنایا جاسکے۔ سی بی ڈی ٹی اعلامیہ کے مطابق سال میں 20 لاکھ سے زائد کی رقم جمع کروانے یا منہاء کرنے لازمی ِہوگا کہ آدھار اور پیان کی تفصیلات فراہم کریں۔ بینک ‘ پوسٹ آفس اور کو آپریٹیو سوسائیٹیز کے کھاتوں میں رقم جمع کروانے یا نکالنے یہ تفصیلات فراہم کرنی ہونگی۔ بازار میں نقد رقومات لین دین پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے اور کہا جا رہاہے کہ بینکوں اور دیگر کھاتوں سے نکالی جانے والی رقومات کے استعمال کی تفصیلات جمع کی جائیں تاکہ اخراجات اور قابل محصول آمدنی کا پتہ چلایا جاسکے۔