نیویارک، 9 ستمبر (یو این آئی) امریکہ کے بین شیلٹن نے یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں دفاعی چمپئن کارلوس الکارازکو پانچ سیٹوں کے سنسنی خیز مقابلے میں 6-7(5)، 6-1، 6-3، 1-6، 7-6(10/7) سے شکست دے کر بڑا حیران کن نتیجہ دیا۔ یہ مقابلہ نیویارک میں صبح 3 بج کر 33 منٹ پر ختم ہوا، جو یو ایس اوپن میں کسی میچ کے اختتام کا نیا ریکارڈ ہے ۔شیلٹن نے چار گھنٹے 28 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے کے فیصلہ کن ٹائی بریک میں اپنا تحمل برقرار رکھا اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اس سے قبل میچ کے دیر سے ختم ہونے کا ریکارڈ بھی الکاراز کے نام تھا، جنہوں نے دو سال قبل یانک سنرکے خلاف کوارٹر فائنل میں صبح2 بج کر 50 منٹ پر ختم ہونے والے پانچ سیٹ کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ فتح کے بعد شیلٹن نے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے شائقین بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کے لوگوں نے رات تین بجے تک ان کا ساتھ دیا اور آخر تک یو ایس اے کے نعرے لگائے ۔شیلٹن کا شمالی امریکہ ہارڈ کورٹ سیزن میں ریکارڈ اب 13-2 ہوگیا ہے ۔ 23سالہ کھلاڑی نے حال ہی میں مونٹریال میں اپنا دوسرا اے ٹی پی ماسٹرز 1000خطاب جیتا تھا اور اب 2023کے بعد پہلی بار یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔