Tuesday , January 21 2020

بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کی پاداش میں باپ کو سزا ئے قید

حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے باپ کو عدالت نے تین سال کی سزا سنائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2016 میں کے مہیندر عرف مہیش 38 سال ساکن جلیل گوڑہ بالاپور نے نشہ کی حالت میں اپنی حقیقی بیٹی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے بدسلوکی کی تھی ۔ اس شخص کی بیٹی 15 سال اور بیٹا 13 سال کا بتایا گیا ہے ۔ میرپیٹ پولیس نے شکایت کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا اور کیس کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ کو عدالت میں پیش کردیا ۔ شواہد اور تحقیقاتی رپورٹ پر مبنی چارج شیٹ کی بنیاد پر مقامی عدالت نے مہیندر عرف مہیش کو تین سال کی سزا سنائی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT